اعظم گڑھ۔ (نامہ نگار)۔ ضلع کے الگ الگ مقامات پر چوروں نے دو موٹر سائیکلیں اور ایک بجلی کا موٹر چرا لیا۔ ایک دوسری واردات کا گمٹی کا تالا توڑ کر بلڈنگ کا سامان بھی چوری ہو گیا۔ چوری کی اطلاع ہونے پر متاثرین نے متعلقہ تھانہ میں نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرائی۔ بلریا گنج تھانہ حلقہ کے پٹودھ کوتک کے رہنے والے سنتوش رائے ولد ہند دیو رائے کا ٹیوب ویل گھر کے نزدیک ہے۔ سنچائی کیلئے تین ہارس پاور کا موٹر لگا ہے جو نامعلوم چور اٹھا لے گئے۔ واقعہ کی اطلاع اتوار کی صبح ہوئی تو متاثرین نے نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کی۔ دوسری طرف سدھاری قصبہ کے پٹھان ٹولہ کے رہنے والے حیدر خاں ولد اشتیاق خاں وشال ٹاکیز کے پاس لوہے کی گمٹی میں ویلڈنگ کا کام کرتا تھا۔ ہفتہ کی رات نامعلوم چوروں نے دکان کا تالا توڑ کر اس میں رکھا گیس سلنڈر، گیس پائپ وغیرہ دیگر سامان اٹھا لے گئے۔ متاثرہ شخص نے نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرائی۔ سدھاری تھانہ حلقہ کے پرانا پور کے رہنے والے شرد پرتاپ سنگھ ولد سوریہ ناتھ سنگھ کی گاڑی گزشتہ روز راہل جلسہ گاہ کے پاس کھڑی تھی اور وہیں سے چوری ہو گئی۔
متاثرہ شخص نے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو درخواست روانہ کی ہے۔ اسی طرح میہہ نگر تھانہ حلقہ کے دیو
دودھ گاؤں کے رہنے والے سنتوش یادو موٹر سائیکل سے سمبھیر پور تھانہ حلقہ کے محمد پور بازار گئے تھے۔ موٹر سائیکل کھڑی کر کے کہیں چلاگیا اسی درمیان نامعلوم افراد نے اس کی موٹر سائیکل چرا لی۔ متاثر نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔