بارہ بنکی(نامہ نگار)ضمنی انتخاب کے نتائج ان طاقتوں کیلئے سبق ہے جو ملک کو تقسیم وفرقہ وارانہ فساد کرناچاہتے ہیں یہ باتیں اترپردیش کے پارلیمانی امور کے وزیراعظم خان نے مغل دربار میں اظہارحسین کے ذریعہ منعقد عیدملن تقریب میں کہیں انھوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی اتحاد میں یقین رکھتی ہے اس لئے تمام مذاہب کو ساتھ لیکر چلتی ہے انھوں نے مدرسوں کو آئی ایس آئی کی اماجگاہ کہنے والوں کو آبروریزی کا ملزم قراردیتے ہوئے کہا کہ لو جہاد کے مسئلہ میں ہندئوں اورمسلمانوںکو ورغلانے والے نہ تو’ لو‘ کامطلب جانتے ہیں نہ ہی جہاد کاوہ ان پ
ڑھ لوگوں سے بھی زیادہ جاہل ہیں۔مسٹرخان نے مولانا محمد علی جوہر اوربسم اللہ خان کاذکرکرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے ملک کی آزادی میں قربانیاں دیں ہیں۔ تو کیسے ہندوستان صرف ہندئو ں کا ہوسکتا ہے ۔ ہندوستان ہندوستانیوںکا ہے۔ ملک رہے گا تو مذہب رہے گا اورمذہب رہے گا تو ملک رہے گا۔ بی جے پی کی کامیابی ذکر کرتے ہوئے مسٹرخان نے کہا کہ یہ کانگریس کے ذریعہ میدان چھوڑ نے کے سبب ممکن ہواہے ۔وزیر اعظم کا نام لئے بغیر مسٹرخان نے کہا کہ وہ غیر ملکوں کا دورہ کرکے سوئزرلینڈ کے بینکوں سے سیاہ دولت واپس لانے کے لئے عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں اورکہتے ہیں کہ اگروویک آنند کو کہاہوتاتو ۹؍۱۱کاواقعہ نہ ہوتا۔میں ان سے کہنا چاہتاہوں کہ سوامی وویک آنند کی تعلیمات کو مطالعہ کرنے کیلئے کم از کم دس برس اورسمجھنے کیلئے ایک زندگی چاہئے۔ اگرسوامی آنند کا پوسٹر دیکھ کر ان کو سمجھا جاسکتاہے تو پرہنس کوبھی سمجھناچاہئے تھا توگجرات میںفسادات نہ ہوتے ۔ اس موقع پر دیہی ترقیات کے وزیراروندسنگھ گوپ،جنگلات ووزیرکھیل فرید محفوظ قدوائی، وزیرمملکت برائے زراعت راجہ راجیو کمار سنگھ ، ضلع مجسٹریٹ یوگیشورمشرا ، ایس پی عبدالحمید ،رکن اسمبلی سریش یادو ، رام گگن راوت، رام گوپال راوت، ایس پی ضلع صدر ڈاکٹر کلدیپ سنگھ سمیت نگرپنچایتوں کے صدر، ایگزیکٹیوافسران کے علاوہ کثیرتعداد میں لوگ موجود تھے۔