کانپور(نامہ نگار)دہلی سے لکھنؤجاتے ہوئے بی جے پی اترپردیش کے جنرل سکریٹری سنیل بنسل بذریعہ ریل کانپور پہنچے اسٹیشن پر بی جے پی لیڈران نے ان کا خیر مقدم کیا اس کے بعد سنیل بنسل میئر جگت ویر سنگھ ڈرون کی عیادت کیلئے پرائیویٹ اسپتال پہنچے انھوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ریاست کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو کامیابی حاصل ہوگی۔ انھوں نے اس بات کا دعویٰ کیا کہ سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو مین پوری نشست پر کامیاب نہیں ہوں گے۔بی جے پی جنرل سکریٹر ی سنیل بنسل نے ریاست میں فرقہ وارانہ فسادات کیلئے سماج وادی پارٹی کی حکومت کو ذمہ دارقراردیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں نظم ونسق درہم برہم ہوگیا ہے ۔میئر کی اہلیہ کی عیادت کے بعد بی جے پی لیڈرالکھنؤ روانہ ہوگئے۔اسٹیشن پر خیرمقدم کرنے والوںمیں بال چندرمشرا، اما پرکاش ،مہت پانڈے، سریندرمیتھانی اورسنیل بجاج وغیرہ
شامل تھے۔