لکھنؤ۔(نامہ نگار)سماجوادی پارٹی نے ریاست میں اسمبلی کی بارہ نشستوں کیلئے ممکنہ ضمنی انتخابات کیلئے آج تین مزید امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ پارٹی نے روہنیا اسمبلی حلقہ سے مہیندر سنگھ پٹیل ،سراتھو سے واچا اسپتی پاسی اور چرخاری سے کپتا ن سنگھ راجپوت کو ضمنی انتخابات کیلئے امیدوار نامزد کیا ہے۔اس طرح سماجوادی پارٹی نے دس اسمبلی نشستوں اور ایک لوک سبھا نشست کیلئے امیدواروں کااعلان کردیا ہے۔ پارٹی نے اس سے قبل سماجوادی صدر ملائم سنگھ یادو کے استعفیٰ سے خالی نشست مین پوری سے سیفئی کے بلاک پرمکھ تیج پرتاپ سنگھ ،لکھنؤ مشرقی اسمبلی حلقہ سے جوہی سنگھ ،سہارنپور شہر سے سنجے گرگ،کیرانہ سے ناحد حسن ،بجنور سے رانی روچی ویرا،ٹھاکر دوارہ سے نواب جان خاں،بلہا
سے شبیر احمد بالمیکی اور ہمیر پور سے شیو چرن پرجاپتی کو امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔