شارجہ ۔ ڈیون اسمتھ کے ساتھ مل کر چنئی سپر کنگس کو آئی پی ایل سات میں جارحانہ آغاز دینے والے نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم نے اپنے ساتھی بلے باز کو بااثر اور ہوشیار کرکٹر بتایا ۔ میکلم نے کہا ٹورنامنٹ ابھی کافی لمبا ہے لیکن میں ڈیون اسمتھ کے ساتھ کا پورا لطف لے رہا ہوں ۔ وہ کافی طاقتور ہے اور اس کے پاس مختلف قسم کی شاٹ ہے۔انہوں نے کہا وہ بہت ہوشیار کرکٹر بھی ہے ۔ ہمارا تال میل اچھا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ٹیم کی جیت میں شراکت دے پا رہے ہیں ۔ چنئی کے ساتھ کھیل کر لطف اندوز ہے۔ یہ پوچھنے پر کیا ان کی جوڑی سب سے جارحانہ ہے ، میک کولم نے کہا ابھی تک ہم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ہم بھلے ہی جارحانہ جوڑی نہیں ہیں لیکن ابھی ٹیم کو اچھی شروعات دینے میں کامیاب رہے ہیں ۔ دہلی ڈیر ڈیولس کے تیز گیند باز وین پارنیل نے اپنے کپتان کیون پیٹرسن کیتعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے اس سابق بلے باز کے صبر کا آئی پی ایل مہم کے دوران اب تک ٹیم پر گہرا اثر پڑا ہے ۔ ممبئی انڈینس کے خلاف دہلی ڈیر ڈیولس کی چھ وکٹ کی جیت کے بعد پارنیل نے کہا پیٹرسن نے ٹیم میں اپنی خود کیطاقت لے کر آتا ہے اور ان کا صبر دیگر کھلاڑیوں پر بھی اثر ڈالتا ہے ۔اگر پاس صبر والا کپتان ہے تو آپ کی ٹیم بھی صبر والی ہوگی۔ انہوں نے کہا اعتماد ہونے سے مدد ملتی ہے اور کسی بھی کرکٹر کے لیے حمایتی عملے اور کپتان کی حمایت تمام چاہتے ہیں کہ ان کی قیادت کرنے والا ان کی حمایت کرے اور مجھے لگتا ہے کہ م
جھے اس طرح کی حمایت حاصل ہے۔ پارنیل17 رن پر ایک وکٹنے ممبئی انڈینس کو آئی پی ایل میچ میں کل چھ وکٹ پر 125 رن پر روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔
اور پھر ڈیرڈیولس نے اس مقصد کو 18 ۔ 5 اوور میں حاصل کر لیا ۔ دہلی کی ٹیم تین ہار اور دو جیت سے آئی پی ایل ٹیبل میں نچلے ہاف میں ہے لیکن پارنیل نے کہا کہ ممبئی کے خلاف جیت سے ٹیم کا حوصلہ بڑھا ہوا ہے ۔ پارنیل نے آئی پی ایل کی سرکاری ویب سائٹ سے کہا ہندوستان جانے سے پہلے کچھ لے حاصل کرنا اچھا ہے ۔ مجھے لگتا ہے کہ پچھلے کچھ میچوں سے ہم کافی اچھا کھیل رہے ہیں ۔ چنئی سپرکنگس کے خلاف میچ کو چھوڑ کر ٹورنامنٹ میں ہماری زیادہ تر ہار کافی قریبی رہیں۔