پاکستان کے طالبان گروپ نے اس ملک کے سابق صدر آصف علی زرداری کو جان سے مارنے کی دھمکی دی. آصف علی زرداری نے جمعرات کو اس بیان کے ساتھ کہ طالبان گروہ نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی،
عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کا حکم دے. انہوں نے کہا کہ ان کی زندگی کو طالبان گروہ کی دھمکی کا سامنا ہے. پاکستان کی پیپلز پارٹی طالبان مخالف نظریے رکھتی ہے جس کی وجہ سے ماضی میں اسے طالبان گروہ کے دہشت گرد حملوں کا سامنا رہا ہے.
پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو بھی 27 دسمبر 2007 میں راولپنڈی میں ایک دہشت گرد حملے میں ماری گئی تھیں.