امیٹھی :اترپردیش میں امیٹھی سے متصل فیض آباد شہر سے سرکاری لیپ ٹاپ لیکر واپس آرہی ۱۸ سالہ طالبہ کو اسے واپس گھر پہنچانے والی گاڑی کے ڈرائیوں نے ہی اپنی ہوس کا نشانہ بنالیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مکل بازار واقع رام چندر اسمارک انٹر کالج کی ۱۸سالہ طالبہ فیض آباد میں لیپ ٹاپ تقسیم پروگرام سے لیپ ٹاپ لیکر واپس آرہی تھی کہ راستے میں اسے ڈرائیور نے اس سے بدسلوکی کی اور سڑ ک کے کنارے ڈال دیا۔
ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ہیرالال نے بتایا کہ طالبہ کی شکایت پر متعلقہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیاہے۔ اور لڑکی کو طبی معائنہ کے لئے بھیجا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فیض آباد میں دھنپت موریہ گرلس انٹرکالج رسول پور میں کل لیپ ٹاپ تقسیم پروگرام میں ضلع کی پچاس طالبات بھیجی گئی تھیں۔ پروگرام دو بجے دن میں ہونے والا تھا۔ مگر مہمان خصوصی وزیر سماجی بہبود اودھیش پرساد کے تاخیر سے پہنچنے کے سبب اس کا اختتام شب میں دس بجے ہوا۔ اس کے بعد ان لڑکیوں کو الگ الگ گاڑیوں سے ان کے گھروں کے لئے روانہ کردیا گیا تھا۔