پرتاپ گڑھ :اترپردیش میں ضلع پرتاپ گڑھ کے ایڈیشنل سیشن جج بھیرو لال کی عدالت نے اغوا اور عصمت دری کے ایک ملزم کو سات سال قید بامشقت اور جرمانہ کہ سزا سنائی ہے ۔
استغاثہ کے مطابق تھانہ رانی گنج علاقے کے رام نگر گاؤں کی ایک طالبہ کا 17 جنوری 2013 کو اغوا کرلیا گیا تھا ۔ طالبہ کے والد نے گاؤں کے ہی سنجیو کمار چورسیا، راجیو کمار چورسیا اور بابو رام چورسیا سمیت تین لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی ۔ پولیس نے ان کے خلاف فردجرم داخل کیا تھا۔
فاضل عدالت نے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے شواہد کی بنیاد پر ملزم سنجیو کمار چورسیا کو سات سال قید بامشقت اور بارہ ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی ہے ،جس میں سے نصف رقم متاثرہ طالبہ کو دینے کی ہدایت دی ہے ۔شواہد کی کمی کی وجہ سے راجیو چورسیا وار بابو رام چورسیا کو بری کر دیا ۔