لکھنؤ۔(نامہ نگار)بخشی تالاب علاقے میں شادی سے قبل جہیز کے مطالبہ کے سلسلے میں خودکشی کرنے والی ایم اے کی طالبہ انورادھا کی موت کے معاملہ میں پولیس نے اس کے ہونے والے شوہر کو خودکشی کے لئے مجبورکرنے کے الزام میں گرفتار کیاہے ۔اس معاملے میں گرفتار ملزم کے دودیگر بھائیوں کے خلاف بھی رپورٹ درج ہے ۔
بخشی تالاب کے دیو رئی خرد گاؤں کے رہنے والے اشوک سنگھ کی بیٹی انورادھا سنگھ کی شادی مڑیاؤں کے کیشونگر کے رہنے والے آلوک سنگھ سے طے تھی ۔شادی سے قبل ہی آلوک اور اس کے بھائیوں نے جہیز کے نام پر پانچ لاکھ روپئے اور ایک کار کا مطالبہ کی
ا تھا۔ جہیز کی مانگ کے سلسلے میں انورادھا ذہنی طور پر پریشان رہنے لگی تھی ۔اسی کے سبب اس نے گزشتہ ۱۴؍فروری کو اپنے گھر میں پھانسی لگا کرجان دیدی تھی ۔اس معاملہ میں اشوک نے آلوک ،اس کے دوبھائیوں امریش جنمے جے سنگھ کے خلاف جہیز استحصال اور خودکشی کے لئے آمادہ کرنے کی رپورٹ بخشی تالاب تھانے میں درج کرائی تھی ۔ اس معاملے میں تفتیش کررہی بخشی تالاب پولیس نے دوشنبہ کو فوجی ڈھابا کے نزدیک سے نامزد ملزم آلوک سنگھ کو گرفتار کر لیا ہے ۔