لکھنؤ: گوسائیں گنج علاقہ میں آج صبح ایک طالب علم کی لاش آم کے درخت میں لٹکتی ہوئی ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طالب علم نے پھانسی لگاکر اپنی جان دی ہے۔ فی الحال ابھی خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ گوسائیں گنج رانی کھیڑا کے رہنے والے کسان رام چندر راوت کے بیٹے ۱۸ سالہ مکیش کی لاش آج صبح گاؤں میں ایک آم کے پیڑ سے لٹکتی ہوئی ملی۔
گاؤں والوں کی نظر جب مکیش کی لاش پر پڑی تو خبراس کے گھر والوں کو دی گئی۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے تفتیش کے بعد مکیش کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔ ایس او گومتی نگر بابو رام یادو کا کہنا ہے کہ مکیش نے پھانسی لگاکر اپنی جان دی ہے۔ فی الحال پولیس خود کشی کی وجہ معلوم نہیں کر سکی ہے۔ مکیش گوسائیں گنج واقع رام پال ڈگری کالج میں ۱۱ ویں کا طالب علم تھا۔