رائے بریلی (نامہ نگار)۔نیواسٹینڈرڈ پبلک اسکول کے بارہویں جماعت کے طالب علم برجیش یادو کی مہاراج گنج علاقے کے درجی پوراواقع کوئیں میں لاش برآمد ہونے کے بعد مشتعل گائوں والوں نے پوسٹ مارٹم ہائوس سڑک پرجام لگا دیا۔ اس دوران سڑک کے دونوں جانب گاڑیوںکی قطار لگ گئی۔ اطلاع ملنے کے بعد مختلف تھانوںکی پولیس نے جام کو ختم کرانے کی کوشش کی لیکن جام اس وقت ختم کردیا گیاجب سی او سٹی ستیہ پال نے ملزمین کے خلاف رپورٹ درج کرنے اور انھیں گرفتار کرنے کی یقین دہائی کرائی۔ پولیس نے اس معاملے میں دوملزمین کوگرفتار کرنے کادعوا کیا ہے ۔ واضح رہے کہ بھدوکھر علاقے کے کھیڑی گائوں کے باشندہ برجیش کوچار پانچ لڑکے کرکٹ کھیلنے کے بہانے دلجیت کاپورا گائوں لے گئے تھے جہاں کسی بات کے سلسلے میں فریقین کے درمیان جھگڑاہو گیا اور برجیش کو زدوکوب کیا گیا اس کے بعد برجیش کی لاش کوئیں سے برآمد کی گئی ۔ برجیش کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا تھا کہ برجیش کوقتل کرنے کے بعد اس کی لاش کوئیں میں پھینک دی گئی جبکہ مہاراج گنج پولیس کاکہنا تھا کہ بھاگتے ہوئے برجیش کوئیں میں گرگیا تھا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی لیکن اس با
ت کاانکشاف اس وقت ہوا جب برجیش کی لاش کوئیں سے برآمد کرلی گئی۔ اور اس کے ہاتھ پائوں بندھے ہوئے تھے۔
پولیس کی کاروائی کے خلاف مشتعل گائوں والوںنے پوسٹ مارٹم ہائوس سڑک پرجام لگادیا اس کے بعد قاتلوںکے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاگیا۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ میں مختلف قتل کی وارداتوںسے لوگ دہشت زدہ ہیں۔ قتل کی وارداتوں اور پولیس کے طریقہ کار کی وجہ سے لوگوںمیں زبردست غصہ ہے ۔ اس سلسلے میں تاجر یونینوںنے مظاہرہ کرنے کے بعدافسران کو عرضداشت دی ہے ۔ رائے بریلی تاجر یونین کے صدر پنکج مرارکا کی صدارت میں اختر انصاری ،پرمود شکلا، نیرج شریواستو، سندیپ رستوگی ،ونے ترنگ وغیرہ نے افسران کو عرضداشت سپرد کرتے ہوئے تاجر دیپک پٹیل کے قتل کا انکشاف کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔تاجر یونین نے دیپک پٹیل کے کنبے کو اسلحہ لائسنس اور پانچ لاکھ کا معاوضہ دینے کامطالبہ کیا۔