کانپور۔ ہندوستان میں شارٹ اسٹے سرجری متعارف کرانے والے نووا میڈیکل سینٹر نے اپنے مریضوں تک بہتر طبی خدمات کو آسان اورقابل برداشت خرچ بنانے کیلئے ایک بڑا قدم اٹھایاہے۔نووانے پے منٹ سولیوشن کی معروف کمپنی پائن لیبس کے ساتھ اتحادکرتے ہوئے مریضوںکیلئے ای ایم آئی اسکیم
پیش کی ہے۔
اس کے تحت مریض اپنی سہولت کے مطابق ۳،۶،۹اور۱۲مہینوں میں ادائیگی کامتبادل منتخب کرسکیںگے۔ نووامیڈیکل سینٹر نے اس اسکیم کو اپنے سبھی سرجیکل سینٹرس، نووااسپیشلٹی ہاسپٹلس اور فرٹیلیٹی سینٹرس میں نافذ کردی ہے۔ اس سلسلے میں نوواکے بانی چیئرمین سریش سونی نے بتایا کہ ہماراہدف مریضوں کوبہتر طبی خدمات کی فراہمی کوآسان اورقابل برداشت خرچ بناناہے۔ انہوں نے کہاکہ مالیاتی دشواریوں کے سبب ہندوستانی عام طبقہ اپنی صحت اورچھوٹے موٹے طبی مسائل کو نظرانداز کرتاہے۔ جو بعدمیں سنگین مسئلہ بن جاتی ہے اس کے پیش نظر نووا لوگوں کوایسامتبادل فراہم کرانے کی کوشش کررہی ہے جس سے مریضوں کو اپنے طبی مسائل کے حل کے لئے اخراجات کے سلسلے میں دوسروں کا منھ نہ دیکھنا پڑے اوروہ خودہی آسانی کے ساتھ قسطوار ادائیگی کرسکتے ہیں۔انہوںنے بتایاکہ ای ایم آئی کا متبادل پہلے سے موجود ادائیگی کے طریقوں میں اضافہ کرے گا۔
غور طلب ہے کہ نوواکے تمام مراکز میں کریڈیٹ کارڈسے ادائیگی قبول کرنے کی سہولت پہلے سے موجود ہے۔ای ایم آئی کامتبادل اسٹیٹ بینک، کوٹک مہیندرابینک، اکسس بینک، سٹی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک، انڈس انڈ بینک، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک اور ایچ ایس بی سی کے سبھی کریٹیڈ کارڈ ہولڈروںکے لئے دستیاب ہوگا۔