لکھنؤ(نامہ نگار)طلباء یونین انتخاب ودیگرمسائل کے سلسلے میںاکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد نے وائس چانسلر کی رہائش گاہ پراپنا مطالبہ ایک مرتبہ پھراٹھایا۔ بڑی تعدادمیںطلباء کودیکھ کروائس چانسلر نے پہلے انھیں سمجھانے کی کوشش کی لیکن طل
باء اپنے مطالبات پربضدرہے بعد میںوائس چانسلر نے مطالبات پرہمدری کے ساتھ غور کرنے کی یقین دہانی دی تب طلباء نے دھرنا ختم کیا۔ لکھنؤ یونیورسٹی میںہونے والی بے ضابطگیوں اور طلباء کے مسائل کولے کرپیر کودوپہر بارہ بجے وائس چانسلر رہائش گاہ پردھرنا دیا۔ وائس چانسلر نے آئندہ ہ۲۵؍نومبرکے بعد طلباء یونین الیکشن پرغورکرنے کی یقین دہانی دی ہے ۔ اے بی وی پی اوریونیورسٹی میں سوسے زائد طلباء نے ہونے والی بے ضابطگیوں اورطلباء کے مسائل سے وائس چانسلر کوروشناس کراتے ہوئے ان کی رہائش گاہ پردھرنادیا۔ ان کامطالبہ ہے کہ ریاست کی دیگریونیورسٹیوںکی طرح لکھنؤیونیورسٹی میںبھی طلباء یونین کے الیکشن کرائے جائیں یاریاست کی دیگریونیورسٹیوںمیںالیکشن بندکرادئے جائیں۔ ساتھ ہی ہائی کورٹ میںیونیورسٹی کی جانب سے الیکشن کرانے کی منظوری ظاہر کی جائے ۔