لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ ریاستی یونیورسٹیوں اور ڈگری کالجوں کے تعلیمی کلینڈر، طلباء یونین کے انتخابات سمیت دیگر مسائل کے سلسلہ میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے ایک نمائندہ وفد نے ریاست کے گورنر سے ملاقات کی۔ وفد نے گورنر مسٹر رام نائک سے کہا کہ ریاست میں یونیورسٹیوں اور ڈگری کالجوں میں پھیلی بدعنوانیاں بہت ہی
فسوس ناک ہیں۔
تعلیمی میدان میں مختلف قسم کی دشواریوںکے سبب طلباء کو مسائل کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔ ودیارتھی پریشد کے ریاستی جوائنٹ سکریٹری رمن سنگھ کی قیادت میں نمائندہ وفد کے ممبر وویک سنگھ مونا نے بتایا کہ ہم لوگوں نے گورنر کو باور کرایا ہے کہ ایس سی ایس ٹی کے طلباء کے وظائف گزشتہ کئی سالوں سے نہیں مل رہے ہیں۔ پریشد نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست کی ایسی یونیورسٹی اور ڈگری کالج جہاں طلباء یونین کے انتخابات نہیں ہوئے ہیں وہاں جلد از جلدانتخاب کرائے جائیں۔ اس کے علاوہ ریاست کی سبھی یونیورسٹیوں اور ڈگری کالجوںمیں تعلیمی کلینڈر کا نفاذ باقاعدہ طور سے کرایا جائے۔