کانپور (نامہ نگار)جوہی تھانہ علاقے میں دیر رات کمرے میں سورہے کنبہ کو گولی کی آواز سننے سے حیران ہوکر اٹھ گئے بیٹی کو زخمی دیکھ کر اسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا۔ڈاکٹروں نے اس کی حالت بہتر بتائی اور جانچ کے دوران ایکسرے رپورٹ میں گولی کے چھرے لگنے کی تصدیق کی ۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے کنبہ سے معاملے کولیکر پوچھ گچھ شروع کردی ۔
قدوائی نگر کچی بستی او بلاک میں رہنے والے رام کیش پرائیویٹ نوکری کرتے ہیں ۔ کنبہ میں اہلیہ نیلم اور تین بچے ہیں۔ سنیچر کی شب وہ سبھی گھر والے ایک ساتھ کھانا کھانے کے بعد سونے کیلے چلے ۔دیر رات گھرمیں گولی کی آواز سن کر کنبہ جگ گیا تو دیکھاکہ چھوٹی بیٹی نویدتا چینخ رہی تھی اس کی جسم خون نکل رہاتھا یہ دیکھ کر کنبہ کے لوگ ڈر گئے اور فوری علاج کیلئے ہیلٹ اسپتال لیکر پہنچے ۔ڈاکٹروںنے بچی کو بھرتی کرکے علاج کیااور کچھ چانچیں بھی کرائی ۔ بچی کے ایکسرے رپورٹ میں گولی کے چھرے لگنے سے زخمی ہوجانے کی تصدیق ہوئی ۔ڈاکٹروںنے واردات کی اطلاع تھانہ پولیس کو دی ۔اطلاع ملتے ہی اسپتال پہنچے نیرج یادو نے پوچھ گچھ شروع کردی ہے ۔ تھانہ انچارج نے بتایاکہ جانچ رپورٹ کو دیکھ کر ایسا لگ رہاہیکہ چھت پر طمنچہ رکھاہواتھا اس کے گرنے سے بیٹی زخمی ہوئی ہے ۔سوال یہ ہے کہ رام کرشن کے پاس طمنچہ کہاںسے آیایہ سوچنے کی بات ہے فی الحال جانچ کی جائے گی ۔