ٹوکیو،12اکتوبر(یواین آئی)جاپان میں ٹائفون طوفان کے قہر کے خدشے کے پیش نظر دارالحکومت ٹوکیو سمیت 10صوبوں کے 42لاکھ سے زیادہ لوگوں سے اپنے گھر خالی کرکے صحیح سلامت مقامات پر جانے کی اپیل کی گئی ہے۔
این ایچ کے براڈکاسٹر نے ہفتے کو کہا کہ ٹوکیو اور می،شیزوکا،گما اور چبا جیسے جنوبی صوبوں کے 50ہزار سے زیادہ لوگوں کو پہلے ہی گھر خالی کرنے کے حکم دے دئے گئےتھے۔
اس کے سیدھا مطلب ہے کہ ان کی جان اور صحت کو خطرہ ہے۔