انقرہ……جو کام پولیس اہلکار نہ کر سکے ، وہ ترکی صدر نے کر دیا، ترکی کی اثر انگیز شخصیت کے حامل ، صدر رجب طیب اردوان نے ایک شخص کی زندگی بچا لی ۔
ترکی کا مشہور باسفورس پُل جو یورپ کو ایشیا سے ملاتا ہے لیکن ساتھ ہی خودکشی کرنے والوں کے لئے بھی اہم مقام بن چکا ہے۔باسفورس کے پُل پر ایک شخص چھلانگ لگانے کی کوشش کر رہا تھا جسے پُل پر سے گزرتے کئی لوگوں نے دیکھا لیکن ، نوٹس ترکی کے صدر نے لیا۔
صدر رجب طیب اردوان کی ہدایت پر گارڈز فوراً اس شخص کے پاس پہنچے ، اور اسے پُل سے کھینچ کر صدر کے پاس لے گئے ۔ وہ ترک صدر کے پاس پہنچا، صدر نے اس انداز میں منایا کہ اس نے خودکشی کا ارادہ ترک کر دیا ، بعد میں اس شخص نے رجب اردوان کے ہاتھ پر بوسہ بھی دیا ۔
ترک میڈیا کے مطابق خودکشی کرنے والا، جس کا نام نہیں ظاہر کیا گیا ، گھریلو پریشانیوں سے ڈپریشن کا شکار تھا،اس سے قبل ترک پولیس بھی دو گھنٹے تک اس شخص کو خودکشی سے روکنے کی کوشش کرتی رہی لیکن انہیں کامیابی نہ ہوئی ۔