مکہ: مکہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے کے بعد 1000عازمین حج کو ہنگامی بنیادوں پر نکالنا پڑا۔ آگ سے جھلسنے کے باعث 2زخمیوں میں سے 1 جاں بحق ہوگیا۔ خلیجی اخبار کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاقے العزیزیہ کے ایک ہوٹل میں بدھ اور جمعرات کی رات ساڑھے 12 بجے اس وقت ہنگامی صورت حال پیدا ہوگئی، جب ایک کمرے میں آگ بھڑک اٹھی۔ محکمہ سول ڈیفنس کے مطابق فوری طور امدادی ٹیموں نے پہنچ کر 1028 افراد کو باہر نکالا، تاہم اس دوران 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔ تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
–