مظفرنگر(بھاشا)ضلع کے بلاس پور گائوں میں ایک خاتون کواس کے عاشق وتین دیگر افراد نے مبینہ طورپر گلا دباکر اس وقت قتل کردیا جب خاتون نے ملزم کے ساتھ اپنی بیٹی کے رشتے کی مخالفت کی ایس پی شرون کمار نے بتایا کہ گرفتارملزمین کی شناخت رام ویر،انوج،ستیش وارجن کے طورپر کرلی گئی ہے۔۳۵سالہ بیوہ خاتون کے عاشق رام ویر کے اس کی ۱۸؍سالہ بیٹی کے ساتھ ناجائزتعلقات تھے اوررام ویر اس سے شادی کا خواہش مند تھا۔ جب کہ خاتون شادی کے خلاف تھی رام ویر نے اپنے تین دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون کا گلا دباکر قتل کردیاخاتون کی لاش ۲۰؍جولائی کودہلی دہرادون قومی شاہ راہ پر بلاسپور گائوں کے قریب پڑی ہوئی ملی۔