کوپن ہیگن ۔ہندوستان کے رون کونا اور اشونی پونپپا کی جوڑی کو ڈنمارک کے کوپن ہیگن میں پیر سے شرو ع ہوئی عالمی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں مکسڈ ڈبلز میں سخت جدوجہد کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کونا اور پونپپا کی ہندوستانی جوڑی کو ڈنمارک کے کرسٹیان سین کی جوڑی نے محض 46 منٹ میں نپٹاتے ہوئے 21۔16 27۔25 سے شکست دی۔ہندوستانی کھلاڑیوں نے میچ میں کافی جدوجہد کی
اور وہ صرف دوگیم پوائنٹ حاصل کر سکے جبکہ میزبان ٹیم نے سات گیم پوائنٹ جیتے۔رون اور پونپپا نے 41 جبکہ آندیرس اور جولی نے کل 48 پوائنٹس لے کر میچ اپنے نام کیا۔عالمی چمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کی امید کر رہے ہندوستا ن کوخراب شروعات سے کافی دھچکا لگا ہے۔ اگرچہ دولت مشترکہ کھیلوں میں گٹٹا کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیت چکی پونپپا اور رون کی جوڑی نے جدوجہدوالی شروعات کی۔ پہلے گیم میں ایک وقت ہندوستانی کھلاڑیوںنے اسکور 6۔7 کیا اور اپوزیشن جوڑی کو سخت ٹکر دی لیکن پھر دونوں کھلاڑی راستہ بھٹک گئے اور میزبان ڈینمارک کی جوڑی نے اسکور 18۔10 پہنچا دیا۔ آخر میں پونپپا اوررون نے مسلسل چار پوائنٹس لے کر اسکور14۔19 کیا لیکن پھر آندیرس اور جولی نے سبقت کو قائم رکھتے ہوئے آخر میں دو پوائنٹس اور لیے اور پہلا گیم 21۔16 سے جیت لیا۔ دوسرے گیم میں بھی مقابلہ اور سخت ہو گیا اور ہندوستانی جوڑی نے واپسی کا زبردست جدوجہد دکھایا۔چوہے بلی جیسے لگ رہے دلچسپ دوسرے گیم میں پونپپا اور رون1۔0 سے سبقت بنائی اور پکر آندیرس اور جولی نے ایک پوائنٹس لے کر سبقت بنائی۔ ہندوستانی جوڑی نے پھر اسکور 9۔7کیا۔ لیکن دوسرے ہی پل میزبان ڈینمارک کی جوڑی نے اسکور 9۔9 پر برابر پہنچا دیا۔ انتہائی قریبی اس میچ میں دونوں جوڑیوں نے مسلسل تین تین پوائنٹس بٹورے۔آندیرس اور جولی نے کل پانچ اور رون پونپپا نے دو گیم پوائنٹ لئے۔ میچ کے وسط میں ایک وقت اسکور 14۔18 پہنچ گیا۔ لیکن ہندوستانی جوڑی نے پھر سخت جدوجہد کر پوائنٹس لیے۔ اگرچہ آخر میں مخالف جوڑی نے مسلسل دو پوائنٹس لے کر اسکور 27۔25 کر جیت اپنے نام کر لی۔