نئی دہلی۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں چار۔صفر کی کلین سوئپ کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاہم ٹیم کے سرکردہ بلے باز وراٹ کوہلی نے آئی سی سی کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں مشترکہ طور پر سرفہرست مقام حاصل کرلیا ہے۔وراٹ کوہلی کو اس سیریز سے پہلے عالمی درجہ بندی میں 859 ویٹنگ پوائنٹ حاص
ل تھے اور وہ جنوبی افریقہ کے ون ڈے کپتان اے بی ڈی ویلیرس (872)سے پیچھیدوسرے مقام پر تھے۔لیکن وراٹ کو سیریز میں اپنی بہترین کارکردگی کا فائدہ تیرہ ریٹنگ پوائنٹ کی شکل میں ملا اور اب وہ ڈی ویلیرس کے برابری پر پہنچ کر مشترکہ طور پر سرفہرست مقام پر پہنچ گئے ہیں۔دہلی کے وراٹ کوہلی نے حالانکہ اس سیریز کے دوران 22 جنوری کو 882 پوائنٹ کی کیریر بیسٹ ریٹنگ حاصل کرلی تھی۔ کپتان مہندر سنگھ دھونی نے پانچ میچوں میں 272 رن بنائے اور وہ اپنے چھٹے مقام پر برقرار ہیں۔سیریز میں مایوس کن کارکردگی کرنے والے سلامی بلے باز شیکھر دھون اس سیریز کے چار میچوں میں 81 رن بناسکے۔ لیکن وہ اپنا دسواں مقام بچانے میں کامیاب رہے۔جبکہ ان کے جوڑی دار روہت شرماکو چھ مقام کا نقصان ہوا، جو اٹھارہ سے 24ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔بلے بازی کی درجہ بندی میں سریش رینا دو مقام گر کر 25 ویں نمبر اور روندر جڈیجہ ایک پائیدان کھسک کر 71 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے سرکردہ بلے باز اور آخری ون ڈے میچ میں مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے راس ٹیلر اپنے سولہویں مقام پر برقرار ہیں۔ جبکہ کپتان برینڈن میک کلم کو سات پائیدان کی تنزلی کے ساتھ 31 ویں پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا۔سلامی بلے بازی مارٹن گپٹل نے چھ پائیدان کی چھلانگ لگائی اور وہ 25 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ۔ گپٹل نے سیریز میں پانچ میچوں میں 214 رن اور ٹیلر نے دو سنچریوں کی مدد سے 343 رن بنائے۔سیریز میں سب سے زیادہ 361 رن بنانے والے کین ولیمسن نے چودہ گھر کی لمبی چھلانگ وہ مشترکہ 17 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔گیند بازی میں ہندوستانی گیند بازوں کو کوئی زیادہ فائدہ نہیں ہوا۔ حالانکہ سیریز میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے محمد شمی سات مقام کے سدھار کے ساتھ 41 سے 34 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔بھوبنیشور کمار نے بھی تین پائیدان کی چھلانگ لگائی اور وہ 20ویں نمبر پر آگئے ہیں۔آل راؤنڈر روندر جڈیجہ اور آف اسپنر روی چندرن اشون کو دو۔دو مقام کا نقصان ہوا ہے۔ جڈیجہ اب ساتویں جبکہ اشون اٹھارہویں مقام پر آگئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے کائل ملس 17 ویں، ٹم ساؤدی 25 ویں اور مشیل میک لین گن 29 ویں مقام پر برقرار ہیں۔ آف اسپنر میک کلم سات مقام کھسک کر 25 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔پاکستان کے آف اسپنر سعید اجمل گیند بازی کی فہرست میں سرفہرست مقام پر برقرار ہیں۔واضح رہے کہ دہلی کے وراٹ کوہلی نے حالانکہ اس سیریز کے دوران 22 جنوری کو 882 پوائنٹ کی کیریر بیسٹ ریٹنگ حاصل کرلی تھی۔ کپتان مہندر سنگھ دھونی نے پانچ میچوں میں 272 رن بنائے اور وہ اپنے چھٹے مقام پر برقرار ہیں۔سیریز میں مایوس کن کارکردگی کرنے والے سلامی بلے باز شیکھر دھون اس سیریز کے چار میچوں میں 81 رن بناسکے۔ لیکن وہ اپنا دسواں مقام بچانے میں کامیاب رہے۔
جبکہ ان کے جوڑی دار روہت شرماکو چھ مقام کا نقصان ہوا، جو اٹھارہ سے 24ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔