سعودی عرب کے مرحوم فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی تعزیت کے لیے عالمی رہ نمائوں کی ریاض آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ متعدد مسلمان ممالک کے سربراہان مملکت سمیت عالمی رہ نمائوں نے نئے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ملاقات کرنے والے وفود میں روسی وفد بھی شامل تھا جس میں روسی وزیر اعظم دیمتری میدویدوف سمیت کئی دیگر اہم حکومتی شخصیات شریک تھیں۔ اس کے علاوہ مراکش، چین اور ایران سے آئے وفود نے بھی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ جمہوریہ قزاقستان کی سینٹ کے چیئرمین قاسم جومارتوکاییف، قرغیزستان کے وزیر خارجہ ارلان عبدیلدائف، بھارت ک
ے نائب صدر ڈاکٹر محمد حامد انصاری،اسپین کے بادشاہ فیلپ ششم، آسٹریا کے وزیر اعظم فیرنرفائمن، انڈونیشیا کے نائب صدرمحمد یوسف کالا، تیونس کے صدر الباجی قاید السبسی، افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی، ناروے کے ولی عہد شہزادہ ھاکون ماگنوس، ڈنمارک کے ولی عہد شہزادہ فریڈرک انڈرے، نائیجریا کے نائب صدر محمد نمادی سامبو، فرانسیسی صدر فرانسو اولاند، یمنی پارلیمنٹ کے اسپیکر یحییٰ علی الراعی، جمہوریہ چیک کے اسپیکر ھامساک، اطالوی وزیر خارجہ باولو جینتیلونی، لبنانی اسپیکر پارلیمنٹ نبیہ بری، وزیر اعظم تمام سلام، مصری صدر عبدالفتاح السیسی، یوکرائن کے وزیر اعظم پیٹرو یوروشنکو، اماراتی وزیر خارجہ الشیخ عبداللہ بن زید، برطانوی ولی عہد شہزادہ چالس، وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون، حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد، اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم، کویتی ولی عہد الشیخ نواف الاحمد، الجابر الصباح، الشیخ حمد بن جاسم بن جبر آل ثانی، بحرین کے ڈپٹی اسپیکر اور قطر کے نائب امیر ریاست الشیخ الشیخ عبداللہ بن حمد آل ثانی سمیت درجنوں دیگرعالمی رہ نمائوں نے ملاقات کی۔
۔