نئی دہلی (بھاشا) ٹیلی مواصلات محکمہ ڈاٹ نے عالمی سم کارڈ فروخت کرنے کی پرمٹ کی مدت میں اضافہ کرکے تین سال کردی ہے۔ ابھی تک یہ مدت صرف ایک سال تھی۔ ٹیلی مواصلات محکمہ نے عالمی سیمنگ سم کارڈ یا گلوبل کالنگ کارڈ فروخت کرنے یا کرایہ پر دینے کے بارے میں جاری سرکلر نے کہاہے کہ نو آبجکشن سرٹیفکٹ ابتداء میں تین سال کے لئے دیا جائے گا۔اس کے بعد کمپنی کی سفارش پر اس کی تین سال کیلئے تجدید کی جاسکتی ہے۔ ابھی عالمی سم کارڈ فروخت کرنے یا کرائے پردینے والی کمپنیوں کو ہر سال نو آبجکشن سرٹیفکٹ لینے کی ضرورت ہوتی تھی۔ ٹیلی مواصلات محکمہ کی اعداد وشمار کے مطابق اس تجارت میں ۷۰ کمپنیاں لگی ہیں۔ یہ کمپنیاں ہندوستان میں عالمی سم کارڈ صرف ملک سے باہر استعمال کرنے کیلئے فروخت کرسکتی ہیں۔