دبئی۔ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے عالمی کپ کو کرکٹ کا سب سے بڑا ایوارڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ چمپئن ٹیم اگلے سال ہونے والے اس کرکٹ عالمی کپ میں اپنے خطاب کا دفاع کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار رہے گی کیونکہ اس کے کھلاڑیوں کو اس سے ٹھیک پہلے آسٹریلیا دورہ کرنے سے اپنا مہارت نکھارنے کا موقع ملے گا۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں اگلے سال فروری اور مارچ میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ کے آغاز سے 100 دن پہلے منعقد پروگرام میں دھونی نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم کسی بھی طرح کے حالات پر چھاپ چھوڑنے اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل ہے۔آئی سی سی کے بیان کے مطابق دھونی نے کہاورلڈ کپ 2011 کی خطابی جیت کے بعد ہندوستان نے برطانیہ میں 50 اوورز کی آئی سی سی چمپئن ٹرافی جیتی۔ اس سے ٹیم کی صلاحیت اور مہارت اور کسی بھی حالت سے تال میل بٹھانے اور اس میں مظاہرہ کرنے کی اہلیت کا پتہ چلتا ہے۔انہوں نے کہاورلڈ کپ سے پہلے آسٹریلیا کا دورہ ہمارے مہارت کو بہتر بنانے کیلئے اچھا موقع ہوگا اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کی طرح ہم بھی کرکٹ کے اس مخصوص انعام کو حاصل کرنے کیلئے پوری طرح تیار رہیں گے۔ہندوستان کو اس ماہ کے آخر میں آسٹریلیا کے دورے پر جانا ہے جہاں وہ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گا۔ جنوری میں اس سیریز کے اختتام کے بعد ہندوستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں سہ رخی سیریز میں شرکت کریں گی۔ اس کے بعد 14 فروری سے 29 مارچ تک عالمی کپ کا انعقاد ہو گا۔ ہندوستان نے 2011 میں اپنی سر زمین پر سری لنکا کو شکست دے کر عالمی کپ جیتا تھا اور دھونی نے کہا کہ خطاب کا دفاع کرنے کا یہ انتہائی خاص موقع ہے۔انہوں نے کہاورلڈ کپ کرکٹ کا سب سے بڑا انعام ہے اور اگلے سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں خطاب کا دفاع کرنے کا ہمارے پاس خاص موقع ہے۔دھونی نے کہا کہ انہیں بھی دنیا کے لاکھوں کرکٹ کے شائقین کی طرح اس ٹورنامنٹ کا بے صبری سے انتظار ہے۔ انہوں نے کہاتمام کھلاڑیوں کی طرح اور ہندوستانی کرکٹ کے دنیا بھر میں پھیلے لاکھوں مداحوں کی طرح مجھے بھی امکانات اور مہم جوئی کی امیدوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کا انتظار ہے۔