نئی دہلی۔ چمپئن لیگ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا یقین ظاہر کرتے ہوئے آل رائونڈریوسف پٹھان نے کہا کہ ورلڈ کپ 2015 میں ابھی کافی وقت ہے اور وہ اپنی افادیت ثابت کرکے ہندوستانی ٹیم میں واپسی کر سکتے ہیں۔پٹھان نے کہا کہ سابقہ آئی پی ایل سیشن اچھا تھا اور آئندہ سیشن میں میرے پاس اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سلیکٹروں کی توجہ کھینچنے کا سنہرہ موقع ہے۔ ورلڈ کپ 2015 میں کافی وقت ہے اور میں یقینی طور پر ہندوستان کیلئے کھیلنا چاہتا ہوں۔کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے بلے باز نے کہا کہ سیشن کی شروعات چمپئن لیگ سے ہوگی جس کے بعد ون ڈے اور دلیپ ٹرافی میچ ہیں۔ میں نے کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے جو کچھ بھی کر رہا ہوں، وہ صحیح سمت میں جا رہا ہے۔آئی پی ایل کے فارم کو برقرار رکھنے کو بے تاب پٹھان نے کہا کہ چمپئن لیگ بڑا ٹورنامنٹ ہے اور وہ آئی پی ایل کی کارکردگی کو اس میں دہرانے چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہایہ اپنا فارم دکھانے کیلئے عمدہ پلیٹ فارم ہے۔ میں نے آئی پی ایل والے فارم کو اس میں برقرار رکھنا چاہوں گا۔انہوں نے کہاہمارے پاس اچھی ٹیم اور مجموعہ ہے۔ اچھے فاسٹ بولر، بہترین بلے باز اور اعلی درجے کے اسپن گیندباز ہیں۔ ایک اچھی اور مکمل ٹیم کے سارے خصوصیات کے کے آر میں ہیں۔