ویلنگٹن۔ویسٹ انڈیز کے عظیم فاسٹ بولر کرٹلی ایمبروز نے آج کہا کہ ون ڈے کرکٹ کے قوانین اس قدر بلے بازوں کے حق میں ہے کہ ٹیمیں گیند پھینکنے کیلئے گیند بازی مشینوں کا استعمال کر سکتی ہیں۔ابھی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مقابلے شروع ہی ہوئے ہیں اور 32 سنچری لگ چکی ہیں جبکہ پچھلی بار پورے ٹورنامنٹ میں 24 سنچری لگی تھیں ۔ایمبروز نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہفتہ کو ہونے والے کوارٹر فائنل سے پہلے کہایہ ایک طرفہ ہو گیا ہے اور اس پر سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے۔ فی الحال مکمل کھیل بلے بازی کا ہے۔ گیندبازوں کیلئے کچھ ہے ہی نہیں۔ جلد ہی وہ بو
لنگ مشینوں کا استعمال کرنے لگیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوبال پر اورفری ہٹ پر بلے بازی پاورپلے سے گیند بازوں کو دباؤ بنانے کا موقع ہی نہیں ملتا۔انہوں نے کہاسب کچھ بلے بازوں کے حق میں ہے۔ گیندباز اپنی ٹیم کیلئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اتنی محنت کرتے ہیں لیکن ذرا سا کریز کے باہر نکلنے پر نوبال ہو جاتی ہے۔ اس کے بعد فری ہٹ، پاورپلے اور سب کچھ۔ میں اس کے حق میں نہیں ہوں۔