میر پور ۔آسٹریلیا کے کپتان
نے کہا ہے کہ آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں انہیں ٹیم کے تیز گیند باز مشیل جانسن کی کمی سب سے زیادہ محسوس ہوگی ۔گزشتہ ایک سال سے زبردست فارم میں چل رہے جانسن انگوٹھے میں چوٹ کی وجہ سے ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ نہیں بن پائے ہیں ۔ ایسے میں بنگلہ دیش کی وکٹ پر اچھال اور تیز گیند بازی کے لئے ٹیم میں جانسن کی کمی محسوس کی جائے گی ۔ ٹوئنٹی 20 ٹیم کے کپتان بیلی نے کہا کہ ہم مشیل کو بہت یاد کریں گے ۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ان کی کمی محسوس کی جائے گی ۔ گزشتہ چھ ماہ میں ان کی فارم بہت اچھی تھی ۔ آخری بار انہوں نے اکتوبر میں ہندوستان کے خلاف خراب حالات میں کھیلا تھا اور وہاں ان کی کارکردگی بہت ہی اچھی رہی تھی ۔ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جانسن کو جنوبی افریقہ میں سیریز کے دوران انگوٹھے میں انفیکشن ہو گیا تھا ۔ اسی وجہ سے وہ ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ نہیں بن پائے ہیں ۔مشیل کی جگہ تیز گیند باز ڈگ بولجر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ کپتان نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ بولجر کو مشیل کی جگہ ٹیم میں لیا گیا ہے ۔ ڈگ بہت اچھے کھلاڑی ہیں اور ان کا ٹوئنٹی 20 میں اچھے فارم ہے ۔ وہ گیند کو بہتر طریقے سے سوئنگ کر سکتے ہیں اور ان چیزوں کی وہاں ضرورت ہوتی ہے آسٹریلیا گروپ – بی میں 23 مارچ کو اپنا پہلا مقابلہ پاکستان کے خلاف کھیلنے اترے گا ۔