نئی دہلی۔ہندوستانی ٹیم سے گزشتہ طویل عرصے سے باہر چل رہے آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے کہا ہے کہ انہیں اب بھی قومی ٹیم میں واپسی کی امید ہے اور اس کے لیے وہ گھریلو کرکٹ پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔عالمی کپ فاتح ٹیم کا حصہ رہے یوراج نے ایک چینل میں کہا کہ انہیں آج بھی ٹیم انڈیا میں واپسی کا بھروسہ ہے اور وہ اس کے لیے گھریلو کرکٹ پر توجہ دے رہے ہیں تاکہ ان کی کارکردگی کو بہتر کر سکے۔ یوراج نے کہا میں گھریلو کرکٹ کھیل رہا ہوں اور اب بھی امیدکرتا ہوں کہ ٹیم انڈیا میں واپسی کروں گا۔ میرے لیے اگلے دو ماہ کافی اہم ہیں۔واضح رہے کہ کچھ دن پہلے بھی یوی
نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ اگلے سال ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھی ٹیم انڈیا کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ سال 2011 میں فاتح رہی ہندوستانی ٹیم کے لیے یوراج نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ہندوستانی ٹیم کا چہرہ بن چکے جارحانہ بلے باز یوراج نے آخری بار دسمبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا۔ لیکن اس سیریز میں ان کی خراب کارکردگی کے بعد سلیکٹرز نے انہیں ٹیم انڈیا سے باہر کر دیاتھا۔ ٹیم انڈیا میں واپسی کی امیدوں کو لے کر 32 سالہ آلرائونڈرنے کہا میں نے کبھی نہیں کہا کہ میں قومی ٹیم میں واپسی نہیں کروں گا۔ میں نے کبھی نہیں کہا کہ میں عالمی کپ میں ٹیم انڈیا کی جانب سے نہیں کھیلوں گا۔ میں تو اب بھی عالمی کپ میں کھیلنے کا خواب دیکھ رہا ہوں۔یوراج نے کہا اگر مجھے موقع دیا جائے تو عالمی کپ 2011 والامظاہرہ آگے بھی ٹیم کے لیے اچھا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہوں۔ میں عالمی کپ انتخاب کو لے کر کچھ نہیں کہہ سکتا ہوں۔ لیکن اگر مجھے کیا جاتا ہے تو میں بیشک آپ کی جانب سے اچھا مظاہرہ کرنے کی کوشش کروں گا۔یوراج فی الحال وجے ہزارے ٹرافی میں پنجاب کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔