لکھنؤ۔(نامہ نگار)میٹرو کے سبب منگل کو میونسپل کارپوریشن زون پانچ میں ناجائز قبضہ مخالف مہم چلائی گئی۔اس دروان دستے نے چندر نگر میں کئی ناجائز قبضے منہدم کئے۔کئی غیر مستقل دکانداروں خ
ود دکانیں ہٹوالیں۔ اس دوران دستہ نے ایک ٹرک مال ضبط کیا۔
عالم باغ علاقہ میں میٹرو کا تعمیری کام تیزی سے چل رہاہے۔میٹرو کے کاموں میں ناجائز قبضہ رکاوٹ نہ بنے اس کے لئے میونسپل کارپوریشن بھی کمر بستہ ہے۔اس کے تحت منگل کو زون پانچ کے تحت چندر نگر علاقہ میں ناجائز قبضہ مہم چلائی گئی۔بھاری پولیس فورس کے ساتھ پہنچے دستے نے کئی ناجائز قبضے منہدم کئے۔اس سلسلے میں تاجر متحد ہوئے لیکن دستے کے آگے ان کی ایک نہ چلی۔
اس دوران غیرمستقل دکانداورں نے خوداپنی دکانیں ہٹالیں۔ دستہ نے ایک ٹرک مال ضبط کیا۔زونل افسر سورج سنگھ نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف مہم چلارہاہے اس کے تحت آج چندر نگر میں مہم چلائی گئی۔