ممبئی(ایجنسی) بالی ووڈ اداکارہ اور مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ فلموں میں کسنگ سین کرنے یا بکنی پہننے سے انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ عالیہ بھٹنے کہا ، ” میں محسوس کرتی ہوں کہ آپ کیسا بننا چاہتے ہیں . آپ اپنے کیریئر کو کس طرح آگے بڑھانا چاہتے ہیں . ان سب کو لے کر آپ کے چند خیالات ہوتے ہیں . میں نہیں سوچتی کہ کسی بھی ایک انسان کے نظریات دوسرے کی طرح ہوگے۔ انہوں نے کہا ، اگر فلم کی کہانی کے لئے کس یا بکنی مناظر ضروری ہے تو میں اسے کروں گی ، لیکن یہ غیر ضروری ہوگا تو پہلے میں اس پر اپنی رائے دینا چاہوں گی . میں ایسے سین نہیں کروں گی جس میں مجھے عریاں ہونا پڑے عالیہ بھٹنے اس فلم ‘۲ ؍اسٹیٹس میں ارجن کپور کے ساتھ کچھ کسنگ مناظر دیے ہیں ، جبکہ ‘ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر میں بکنی پہنی تھی ۔عالیہ بھٹنے بتایا ، ” میں سوچتی ہوں کہ آپ کے نظریات اور آپ کس طرح سے خود کو لوگوں کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں ، یہ سب چیزیں آپ کی پرورش پر انحصار کرتی ہیں عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘۲؍ اسٹیٹس ‘ میں اپنے کسنگ مناظر کو لے کر سرخیوں میں ہیں . یہ فلم۱۸؍ اپریل کو ریلیز ہوگی ۔