بالی ووڈ میں ہر آدمی صرف اپنے بارے میں سوچتا ہے بیشک پھر اس کی جانب سے کسی کا کتنا ہی نقصان کیوں نہ ہو ایسا چاہتے ہوئے انوراگ کشیپ، عامر خان اور راجکمار ہیرانی سے زبردست ناراض ہیں۔ دراصل پہلے راجکمار اپنی فلم ’’پی کے‘‘ کو جون میں ریلیز کررہے تھے۔ اس بارے میں انوراگ کشیپ نے باقاعدہ پہلے راجکمار سے پوچھ لیا تھا کیونکہ انوراگ اپنی فلم ’’بامبے ویلویٹ‘‘ دسمبر کرسمس پر ریلیز کرنے جارہے تھے اور اس بارے میں انہوں نے راجکمار سے پہلے پوچھ بھی لیا تھا ۔ اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنی فلم جون میں ریلیز کریں گے، لیکن عامر خان نے ان کی بات ٹال کر فلم کو کرسمس پر ہی ریلیز کرنے کا مشورہ دے دیا۔ دراصل کرسمس عامر کے لئے پہلے سے ہی ’’لکی‘‘ رہا ہے ان کی جو بھی فلم کرسمس پر ریلیز ہوئی وہ زبردست ہٹ ثابت ہوئی ’’تارے زمین پر‘‘ ’’گجنی‘‘ ’’تھری ایڈٹس‘‘ اور دھوم 3 اور جب انوراگ کو یہ بات معلوم ہوئی تو وہ راجکمار کی وعدہ خلافی پر ناراض ہو اٹھے۔ دراصل انوراگ کی ناراضگی ایک حد تک جائز تھی کیونکہ اب انہیں مجبوراً اپنی فلم اگلے سال ریلیز کرنی پڑے گی۔