پی کے کا ایلین ہو یا گجنی میں کچھ منٹوں میں ہر چیز بھولنے والا مریض، تھری ایڈیٹس کا چلبلا طالبعلم ہو یا لگان کا پرعزم دیہاتی بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان ہر روپ میں جچ جاتے ہیں۔
مگر اپنی نئی فلم میں وہ بالکل ہی نئے انداز کے ساتھ آرہے ہیں جس کا تو تصور بھی ان
کے پرستاروں نے نہیں کیا ہوگا۔
عامر خان کی اگلی فلم “دنگل” ہے جس میں وہ دو لڑکیوں کے والد کا کردار ادا کریں گے اور وہ اس میں ایک بوڑھے شخص بنے نظر آئیں گے۔
اور مسٹر پرفیکٹ کا یہ روپ ان کے پرستاروں نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔
عامر اس فلم میں ایک ریسلر بن رہے ہیں جس کے لیے انہیں نے بالوں کو بہت چھوٹا اور داڑھی کو سفید کیا ہے۔
یہ فلم ریسلر مہاویر پھوگٹ کی زندگی پر بنائی جارہی ہے جو انڈین خواتین ریسلرز گیتا اور ببیتا کے والد ہیں۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایسے تمام قیدیوں کے لیے بھی رعائتوں کا اعلان کیا ہے جنہیں پبلک معاملات میں کوتاہیوں کی باعث سزا یا جرمانہ کی سزا ملی ہے۔
ان قیدیوں کے پانچ لاکھ ریال تک کے جرمانوں کو معاف کیا جا رہا ہے۔ تاہم ان میں شامل غیر ملکی قیدیوں کو رہائی کے بعد ڈی پورٹ کر دیا جائے گا اور انہیں دوبارہ سعودی عرب آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
عوام کے لیے ان خوش کن اعلانات کے کے علاوہ ایک ٹویٹ پیغام میں شاہ سلمان نے کہا ہے کہ ”پیارے شہریو، آپ کا حق اس سے بھی زیادہ ہے، میں نے جو اعلان کیا ہے یہ کافی نہیں ہے۔” اپنے ٹویٹ پیغام میں شاہ سلمان نے اللہ سے دعا کی ہے کہ انہیں اللہ رب العزت دین و ملت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے، انہوں عوام سے بھی اپنے لیے دعاوں کی اپیل کی ہے۔
شاہ سلمان کی طرف سے کیے گئے ان خوشگوار اعلانات کے بعد سعودی شہریوں میں غیر معمولی طور پر شادمانی کا احساس سامنے آیا ہے۔ سعودی شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حکومت کی مضبوطی کا ذریعہ بنے گا۔