ممبئی: بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار عامر خان جو کہ آج کل اپنی آنے والی فلم ” دنگل” کی پروڈکشن ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران سیکورٹی کے لئے لدھیانہ سے ملازم بھرتی کئے جائیں۔ دنگل کا شوٹنگ کے لئے سیٹ تیار ہو چکا ہے اور جلد ہی اس کا آغاز لدھیانہ میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ لدھیانہ پہلوانی کے لئے مشہور ہے اور عامر خان بھی اس فلم میں پہلوان کا کردار نبھا رہے ہیں۔ دنگل عامر خان کی ذاتی پروڈکشن ہے اس لئے وہ چاہتے ہیں کہ اس کے لئے لدھیانہ سے زیادہ سے زیادہ لوگ ملازم رکھے جائیں۔ عامر خان کے ساتھ ہمیشہ سیکورٹی گارڈز رہتے ہیں اور اکثر اداکار سیکورٹی کے لئے لدھیانہ سے ہی لوگوں کو بھرتی کرتے ہیں۔ دنگل فلم کے پروفیشنل عملہ کی بھی جانچ کی گئی ہے کہ ان میں سے کون لدھیانہ جائے گا وہ لوگ جو اس پراجیکٹ کے متعلق زیادہ علم نہیں رکھتے اس لئے ان کی جگہ لدھیانہ سے لوگ بھرتی کئے گئے ہیں اور یہ ایک مقامی ثقافت کی ایک بہترین فلم ہو گی ۔