ممبئی: عامر خان نے اداکارہ انوشکا شرما کو بنارسی ساڑھی کا تحفہ دیدیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عامر خان جو ان دنوں ورانسی میں فلم ’’پی کے‘‘ کی عکسبندی میں مشغول ہیں، اداکارہ انوشکا شرما کو یہاں سے بنارسی ساڑھی خر
ید کر دی ہے۔ انھوں نے ساڑھی کا انتخاب انوشکا کے لیے خود کیا۔دریں اثنا انوشکا شرما نے ایک انٹرویوکے دوران کہا ہے کہ عامر خان بہت ذہین انسان ہیں۔ان کا دماغ بہت ہی تیز ہے۔ وہ مشکل سے مشکل وقت میں بھی احتیاط برقرار رکھتے ہیں، جو مجھے بہت پسند ہے۔انھوں نے مزید کہاکہ عامر اور میرے درمیان ہمیشہ ایک فاصلہ قائم رہا کیونکہ وہ میرے سینیئر ہیں۔ میں ان کے ساتھ ایک دوست کی طرح برتاؤ نہیں کر پائی۔ لیکن جو بھی تھا، مجھے بڑا مزہ آیا۔بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کی نئی آنے والی فلم ’’پی کے‘‘کی تشہیری مہم میں استعمال ہونے والے ٹیپ ریکارڈر کو خریدنے کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی ہے۔ اخبار کے مطابق عامر خان کی نئی فلم ’’پی کے‘‘ کی تشہیری مہم کے دوران استعمال ہونے والے ٹیپ ریکارڈر کی آن لائن نیلامی ہوئی جس میں اسے ڈیڑھ کروڑ روپے تک خریدنے کی پیش کش موصول ہوئی تاہم پیشکش کرنے والے شخص کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا گیا۔
’’پی کے‘‘ بنانے والی فلمساز کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس ٹیپ ریکارڈر کے لئے بہت زیادہ رقم کی پیشکش ہوئی ہے لیکن عامر اسے بیچنا نہیں چاہتے۔واضح رہے کہ اس ٹیپ ریکارڈر کو ممبئی کے ایک بازار سے صرف 227 روپے میں خریدا گیا تھا لیکن عامر خان نے تشہیری مہم میں اسے استعمال کرکے اس کی قیمت کو چارچاند لگادیئے۔الی ووڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ فلم ’’پی کے‘‘ میں ان کا کردار آٹسٹک(خود فکری) والا نہیں ہے۔عامر خان نے ایک وڈیو کانفرنس کے ذریعے لندن میں صحافیوں کو بتایا کہ ان کی آئندہ آنے والی فلم میں ان کا کردار آرٹزم سے متاثر نہیں بلکہ یہ ان کے کیریئر میں مشکل ترین کردار ہے جو انھوں نے نبھایا ہے۔
عامر خان نے کہا کہ کہانی مزاحیہ ہے جو کہ ایک دنیا کے مختلف حصوں کے اجنبی دوستوں کے گرد گھومتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ فلم عکس بندی اور سفر کے دوران وہ بہت لطف اندوز ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ فلم ہماری خواہش سے بڑھ کر اچھی تیار ہوئی جو شائقین کو ضرور پسند آئے گی۔ فلم میں عامر خان، انوشکا شرما، بومن ایرانی، شوشانت سنگھ اور سنجے دت نے کام کیا ہے۔ مذکورہ فلم 19 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔