نئی دہلی:عام آدمی پارٹی نے اپنے رکن اسمبلی اور 26/11 ممبئی حملے کے ہیرو سریندر سنگھ کی گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ دیگر مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے یہ گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔عام آدمی پارٹی نے ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ‘‘ عام آدمی پارٹی 26/11 ممبئی حملے کے ہیرو اور این ایس جی کمانڈ سریندر سنگھ کی گرفتاری کی سخت مذمت کرتی ہے ۔ یہ واضح ہے کہ کچھ دیگر مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے یہ گرفتاری عمل میں آئی ہے ’’۔دہلی کینٹ سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سریندر سنگھ کو نئی دہلی میونسپل کونسل کے ایک کارکن پر حملہ کرنے کے الزام کو نئی دہلی میونسپل کونسل کے ایک کارکن پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔
عام آدمی پارٹی نے کہا کہ ‘‘ کافی تکلیف دہ بات ہے کہ ایک سابق کمانڈو کے ساتھ، جس نے 26/11 ممبئی حملے کے دوران جزوی طور پر اپنے سننے کی صلاحیت کھودی ہے ، اس طرح کا برتاؤ کیا جارہا ہے ۔پارٹی نے کہا کہ اس معاملے میں دو ہفتے پہلے ایف آئی آر درج کی گئی تھی اور وہ تفتیش میں پولیس کے ساتھ تعاون کررہے ہیں ۔پارٹی نے مزید کہا کہ ‘‘ انکے خلاف دو ہفتے قبل ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ ان سے پوچھ گچھ کی گئی اور انہوں نے دہلی پولیس کے اعلی افسر سے ملاقات بھی کی تھی۔ گرفتاری کی کیا ضرورت تھی۔