لکھنؤ، 2 مارچ (یو این آئی) دہلی میں شاندار کامیابی کے بعد عام آدمی پارٹی نے یوپی میں اپنے پاوں پھیلانے کی کوشش کے تحت کل یہاں سوراج مارچ کا اعلان کیا ہے جسے ریاست میں 2017 کے اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کی تیاریوں کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔پارٹی کے سینیئر لیڈر سنجے سنگھ مارچ کی قیادت کریں گے ۔پارٹی کے قومی کونسل کے رکن اور یوپی کے ترجمان ویبھو مہیشوری نے یو این آئی کو بتایا کہ سوراج مارچ کے ذریعہ ہم پارٹی کی پالیسیوں سے عوام کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس مارچ میں پڑوسی اضلاع کے کارکنان بھی حصہ لیں گے ۔ نوجوانوں کے علاوہ تاجر برادری، خواتین اور مزدوروں کی تنظیموں سے بھی اس میں شرکت کی اپیل کی
ہے ۔