نئی دہلی، 3 فروری (یو این آئی) عام آدمی پارٹی کے شمال مشرقی دہلی کے روہتاس نگر اسمبلی حلقہ سے امیدوا
ر سریتا سنگھ کی کار پر کل رات چند نامعلوم افرادنے مبینہ طور پر حملہ کیا۔پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق کل رات جب الیکشن مہم کے بعد وہ اپنے گھر جارہی تھیں تب چند افراد نے ان کی کار پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے ان کی کار پر لوہے کی سلاخوں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا جس سے کار کو نقصان پہنچا تاہم سریتا سنگھ محفوظ رہیں۔پولیس نے بتایا کہ حالانکہ اس معاملے میں ابھی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے لیکن معاملے کی جانچ کی جارہی ہے ۔خیال رہے کہ کل شام ہی کرشنا نگر اسمبلی حلقہ میں بی جے پی کی امیدوار کرن بیدی کے دفتر پر کچھ لوگوں نے توڑ پھوڑ کی تھی جس میں دو کارکن زخمی ہوگئے تھے ۔