نئی دہلی(بھاشا)صنعتی تنظیم ایسوچیم کے ایک سروے کے مطابق آئندہ عام انتخابات کے نتائج کا اثر سونے کی قیمتوںاورشیئربازاروں پر رہے گا۔اس مطالعہ کے مطابق اگرآئندہ عام انتخابات کے بعد مرکز میں غیر مستحکم حکومت آتی ہے تو آنے والے مہینوںمیںملک میں سونے کی قیمت بڑھ کر ۳۲ہزار روپئے فی دس گرام سے زیادہ ہوسکتی ہے وہیں اگرعام انتخابات کے بعدمستحکم حکومت آتی ہے تو سرمایہ کاروں کا رخ شیئر اورزمین جائیدادکی طرف ہوسکتا ہے اوراس میں سونے کی چمک کم پڑسکتی ہے۔
ایسوچیم نے کہا ہے کہ اس وقت تین اہم اسباب بین الاقوامی سونابازار کو متاثر کررہے ہیں جن میں چینی معیشت کو لیکر تشویش ، امریکی اقتصادی اصلاحات پر غیر یقینی صورتحال اورہندوستانی عام
انتخابات کو لیکر تجسس شامل ہے۔