کانپور (نامہ نگار)جیسے جیسے درجہ حرارت میں اضافہ ہورہاہے ٹھیک اسی طرح انتخابی سرگرمیوں میں بھی تیزی آرہی ہے۔ تمام پارٹیاں عوام سے رابطہ کرنے میں مصروف ہیں۔عام آدمی پارٹی نے بھی انتخابی مہم شروع کردی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے مرکزی انتخابی دفتر میں اسمبلی حلقہ کے تینوں صدور کا ایک جلسہ منعقد ہوا جس میں پارلیمانی امیدوارڈاکٹر محمودر حمانی کو کامیاب بنانے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
جلسہ میں بوتھ پر کارکنان کو تعینات کرنے پر بھی گفتگو کی گئی۔عام آدمی پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر محمود رحمانی نے کانپور شہر پارلیمانی نشست سے مول گنج بساط سے روٹی والی گلی تک پیدل مارچ نکالا۔پیدل مارچ کے دوران ڈاکٹر رحمانی کا علاقہ کے لوگوں نے استقبال کیا۔اس موقع پر ان کے ساتھ نسرین ،پرینکا شکلا، سبھاشنی ،مجیب اور اکرام سمیت کثیر تعداد میں ان کے حامی شامل تھے۔