پٹنہ (یوا ین آئی) دہلی میں اروند کیجریوال کی قیادت میں عام آدمی پارٹی (عاپ)کی حکومت کے قیام کے بعد سے بہار میں بھی عاپ کی رکنیت حاصل کرنے کے لئے لوگ بے تاب ہیں۔دارالحکومت پٹنہ سمیت زیادہ تر اضلاع میںعاپ کے کارکن گزشتہ کچھ دنوں سے رکنیت کے لئے مہم چلا رہے ہیں۔ دارالحکومت کے ارگل چوک ، بورنگ روڈ چوراہا ، ڈا بنگلہ چوراہا اور پٹنہ سٹی اور پٹنہ صاحب کے نزدیک عاپ کے کارکن زور شور سے اپنی مہم میں مصروف ہیں۔کء جماعتوں کے کارکن عاپ میں شامل ہو رہے ہیں۔اس سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)، اکھل بھارتیہ ودیارتھی
پریشد کے ساتھ ہی جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو ) کے کئی اراکین عاپ کی رکنیت لے رہے ہیں۔ پارٹی کی طرف سے چلائی جانے والی رکنیت کی مہم کے تحت اب تک پٹنہ میں تقریبا دو ہزار سے زیادہ لوگوں نے رکنیت قبول کی ہے۔عاپ کے کارناموں سے متاثر ہوکر “لو گرو ” کے نام سے مشہور پرو فیسر مٹ ناتھ اور ان کی گرل فرینڈ جولی نے بھی عاپ کی رکنیت حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر عاپ ان کو موقع دے گی تو وہ پٹنہ صاحب لوک سبھا حلقہ سے انتخاب لڑیں گے ۔ اس حلقہ سے بی جے پی کے شتردگھن سنہا کے ممبر ہیں۔اپنی شاگردہ جولی کے ساتھ عشق کا بیجھجھک اعتراف کرکیلو گرو کے نام سے مشہور ہونے والے مٹ ناتھ نے بتایا کہ مسٹر کیجریوال سے متاثر ہو کر انہوں اپنی ہم سفر جولی کے ساتھ عاپ کی رکنیت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ عاپ کی رکنیت حاصل کرنے کے لئے پارٹی لیڈروں کی طرف سے انہیں دعوت ملی ہے ۔ریاست کے دور دراز کے دیہی علاقوں بھی پارٹی کی طرف سے بڑے پیمانے پر رکنیت مہم شروع کی گئی ہے ۔ اس کے لئے عاپ کی طرف سے دیہی علاقوں میں رتھ نکالا گیا ہے جس کے ذریعے گڈ گورننس کی بات کہی جا رہی ہے ۔ دیہی علاقوں میں رتھ کے پہنچتے ہی لوگ اسے گھیر لیتے ہیں اور معلومات حاصل کرتے ہیں۔