نئی دہلی، 12 دسمبر (یو این آئی) جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ پنڈت بھوشن بزاز نے اروند کیجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی کی دہلی اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی کو اہم واقعہ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عام آدمی پارٹی کی سرگرمیاں صرف دہلی تک محدود نہیں رہیں گی بلکہ یہ جموں و کشمیر کے عوام تک بھی پہنچیں گی۔مسٹر بزاز نے ملک کی پانچ ریاستوں میں آزادنہ اور منصفانہ اسمبلی انتخابات کے انعقاد پر ملک کے عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں ایسے انتخابات کا حصہ بننے کا موقع حاصل ہے۔ انہوں نے دعوی کی کہ جموں و کشمیر کے عوام اس طرح کے مواقع سے آج تک محروم ہیں۔پنڈت بزاز نے الزام لگایا کہ “1951 کے بعد سے جموں و کشمیر میں ہونے والے ہر انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے”۔ اس لحاظ سے ملک کے دیگر حصے کے عوام کافی خوش قسمت ہیں۔