بارہ بنکی (نامہ نگار)بارہ بنکی عام آدمی پارٹی کے امیدوار دنیش چندر گوتم نے اپنے حامیوں کے ساتھ حلقہ کے مختلف علاقوں میں عوام سے رابطہ کیا اور پارٹی کی حصولیابیوں کی بنیاد پر ووٹ مانگے۔اس موقع پر عام آدمی پارٹی کے امیدوار دنیش چندر گوتم نے کہا کہ بدعنوانی جیسے مسئلے کو اگر کوئی پارٹی حل کرسکتی ہے تو وہ عام آدمی پارٹی ہی ہے۔پارٹی کے سربراہ کیجریوال پر حملہ کئے جارہے ہیں اس کے باوجود پارٹی کی قیادت میں برداشت کی قوت ہے۔
اور ہر عام آدمی کو معاف کرنے کا جذبہ بھی ہے۔دنیش چندر گوتم نے آج سریا، سترکھ،لکشمن پور، بندگی پور، فتح آباد،پیر گاؤں، مہندی پور اور ہرکھ میں نوین ورما،انل کمار،نومی لال،لوکش اور رام چندر وغیرہ کے ساتھ عوام سے رابطہ کیا۔