جونپور۔ (نامہ نگار)۔ ’جھاڑو لگاؤ بے ایمان بھگاؤ، دیش بچاؤ‘ پروگرام کے تحت جمعرات کو منگرا بادشاہ پو رکی گلیوں، چوراہوں سمیت بلاک اور صحت مرکزپر عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے جھاڑو لگائی، جس وقت یہ پروگرام جاری تھا اس وقت کارکنان لوگوں کی دلچسپی کا مرکز بنے رہے۔ عام آدمی پارٹی کے ضلع کنوینر انوراگ مشرا اور سینئر رہنما موہن اپادھیائے کی مشترکہ قیادت میں منگرا بادشاہ پو رقصبہ سمیت تمام جگہوں کے علاوہ ترقیاتی بلاک دفتر اور صحت مرکز پر پارٹی کارکنان نے نعرے لگاتے ہوئے جھاڑو لگائی۔ اس موقع پر عوام کوخطاب کرتے ہوئے سینئر رہنما مسٹر اپادھیائے نے کہا کہ ہم اقتدار کیلئ
ے نہیں بلکہ عوام کو اس کا حل دلانے کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں۔
عام آدمی پارٹی کے قومی کوآرڈینیٹر اروند کیجریوال کے ساتھ آج پورا ملک کھڑا ہے، وہ دن دور نہیں جب بے ایمانوں کو اس ملک کے عوام ہٹائیں گے۔ اس موقع پر سریندر پرتاپ پال، ورون دوبے، چندرپرکاش شکلا، بلونت سنگھ، دگوجے مشرا سمیت سیکڑوں افراد موجود تھے۔