بارہ بنکی:عام آدمی پارٹی کے کنوینر برجیش کمار مشرا نے آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ استعفیٰ کی کاپی اودھ زون لکھنؤ اور قومی کنوینر اروند کیجریوال اور مرکزی دفتر دہلی بھیج دی ۔ دیئے گئے استعفیٰ میں انہوںنے لکھا کہ میں سماجی کارکن کے طور پر بارہ بنکی میں کام کررہاہوں اور موجودہ وقت میں عام آدمی پارٹی کا ضلع کنوینر ہوں اور پارٹی کی رکنیت حاصل کرنے کے بعد اپنی ذمہ داریوں کو نبھا رہاہوں ۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہناپڑرہاہے کہ آج عام آدمی کے مفاد میں کام کرنے والی پارٹی کے عہدے دار عام آدمی کے مفاد میں کام نہ کرکے اپنامفاد حاصل کرنے میں مصروف ہیں ۔