لکھنو(نامہ نگار)ریاست کے چیف سکریٹری آلوک رنجن نے کہاکہ مقامی شہری بلدیات کے تفویض اختیارات کی ضرورتوں کو مکمل کرنے کے لئے اسمارٹ سٹی پروگرام چلائے جارہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ریاستی حکومت کے علاوہ عام باشندوں کوبھی اسمارٹ سٹی کی ترقیات میں حصہ داری کرنے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہاکہ شہروں میں اس اسکیم کو چلاکر لوگوں کو ضروری سہولیات مہیاکرائی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ ریاست کے اقتصادی بندوبست کو تیزی سے بدلنے کے لئے شہروں کی ترقی اور رفتارلانے کی ضرورت ہے جس میں سبھی حصہ داری ضروری ہے ۔چیف سکریٹری یہاں تاج ہوٹل میں گورننس ناو¿ سب گروپ کے ذریعہ مفادعامہ پر ۱۵روزہ اشاعت کے لئے نیکسٹ جنریشن سٹیز کانکلیومیں مہمان خصوصی کے طورپراپنے خیالات ظاہر کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ منعقد ورکشاپ کا مقصد اترپردیش میں اسمارٹ سٹی کی ترقی کے سلسلے میں اہم چیلنجوں اور معلومات فروغ دیناہے ۔انہوں نے کہاکہ اسمارٹ سٹی کے ذریعہ ریاست کے باشندوں کو بنی
ادی سہولیات اور بہتر ڈھنگ سے مہیاکرانے کےلئے اسکیم بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اپنی عوامی بہبودی اسکیموں کے ذریعہ ریاست کے باشندوں کو مختلف قسم کے سہولیات مہیاکرانے کےلئے کوشاں ہے ۔وزارت مرکزی شہری ترقیات کے سابق سکریٹری ڈاکٹر سدھیر کرشنا نے اجلا س میں خصوصی خطاب میں کہاکہ اترپردیش اور ہندستان کی ترقی کی کہانی شہری ترقیات کے نقشے پر لکھی جائے گی ۔اترپردیش میں شہری ترقیات کی پہل طویل مدتی اور تفصیل پر مرکوز ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ لکھنو¿ میں آج ہونے والے جلسے میں تعمیری کاموں کا حصہ ہے جو گورنس ناو¿ پورے ہندوستان میں ۱۲شہروں میں تشکیل کیا جارہاہے ۔ اس جلسہ کے دوران جو مقصد جو مشورے دیئے گئے جو بھی دوسرے شہروں میں انہیں ۱۵دن کے اندر دستاویز فروغ دینے کے لئے جمع کیاجائے گا ۔ اور ان مشوروں کو وزارت مرکزی شہری ترقیات کو جمع کردیاجائے گا ۔پرنسپل سکریٹری رہائش سداکانت نے کہاکہ اسمارٹ سٹی کا چر چہ اچھی بات ہے لیکن ان سب کے درمیان غیر متحد علاقوں میں بھی دھیان دینے کی ضرورت ہے ۔قدرت اور اس کی اہمیت کو سمجھناہوگا ۔ان پالیسی دستاویزوں کوسبھی ہولڈروں کے ساتھ ساتھ مرکز اور ریاستی حکومتوں کو بھی تقسیم کیاجائے گا ۔ لکھنو¿ میں کئے جارہے کاموں کی تقسیم دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ آئندہ دوبرسوں میں ریاست کی راجدھانی کی شکل بدل جائے گی ۔
یوایس ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ ہندوستانی نمائندہ مہناز انصاری نے بتایاکہ الہ آباد کو اسمارٹ سٹی بنانے کےلئے یوایس ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ ایجنسی اور اترپردیش حکومت کے درمیان ایم اویو دستخط کئے جائیں گے ۔ایم او یو کے تحت وہ کچھ سرگرمیوں کو منعقد کرے گی ۔ جو کہ شہر کو محفوظ ،بہتر ،ٹریفک کو فروغ دینے میں مدد کرے گی ۔