کانپور(نامہ نگار)ملک میں گرانی اوربدعنوانی کے معاملے سے اقتدار میں آنے والی عآپ پارٹی اپنے اصولوں سے بھٹک گئی ہے۔عام آدمی پارٹی کے اترپردیش انچارج اروندکیجروال کو گمراہ کرتے ہوئے ٹکٹ دینے کے نام پر امیدواروں سے غیرقانونی رقم وصول کررہے ہیں ۔ مذکورہ الزام آل انڈیا اشوک سینا پارٹی سے اکبرپور پارلیمانی نشست کے امیدواراشوک یادو نے عائد کیا۔ پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران اشوک یادو نے بتایا کہ وہ تین ماہ قبل عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔
پارٹی نے انھیں امیدوارکے طورپر الیکشن لڑنے کیلئے کہا تھا لیکن بعد میں اترپردیش کے انچا
رج سنجے سنگھ نے پارٹی کا حوالہ دے کر لاکھوں روپئے کا مطالبہ کیا۔انھوں نے الزام عائد کیا کہ دعویٰ کرنے والوں کیلئے غیرقانونی رقم دی گئی ہے اورانھیں کو امیدواربنایا گیاہے۔یہی سلوک ان کے ساتھ بھی کیا گیاتھا۔انھوں نے عام آدمی پارٹی کے ریاستی انچارج پررقم کے عوض ٹکٹ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اپنے اصل مقصد سے بھٹک گئی ہے اسی وجہ سے انھوں نے پارٹی کو چھوڑکراکھل بھارتیہ اشوک سنہا کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔