چندوسی (نامہ نگار)عام آدمی پارٹی کے سنبھل پارلیمانی علاقہ سے مجوزہ امیدوار نریندرکمار ایڈوکیٹ کی قیادت میں جھاڑو چلاؤ بے ایمانی بھگاؤ یاترانکالی گئی۔جس کی شروعات کچہری سے کرکے عام آدمی پارٹی کے دفتر تک ریلی نکالی۔ ریلی میں سشیل سکسینا، راج کمار تیاگی اور رشمی ہرشوردھن شامل تھے۔اس کے بعد یاترامنصف مارگ بھگت سنگھ تراہا، گاندھی روڈ، فوراہ چوک، مردآباد گیٹ، گھنٹہ گھر گیٹ، سنبھل گیٹ، رام سروپ روڈ ، اسٹیشن روڈ وغیرہ شہر کے مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی بھگت سنگھ کے مجسمہ پر اختتام پذیر ہوئی۔ وہاں عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے جھاڑو سے صفائی کرکے یاترا کو اختتام کی منزل تک پہنچایا۔یاترا کے دوران کارکن جھاڑو چلاؤ بے ایمان بھگاؤ اور بدعنوانی مخالف نعرے لگارہے تھے۔
اس موقع پر نریندر کمار یادو ن
ے کہا کہ جس طرح دہلی اسمبلی میں بی جے پی اور کانگریس نے مل کر عام آدمی پارٹی کے خلاف ووٹ دیا ہے اس سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ ان دونوں پارٹیوں کوملک کے بدعنوان صنعت کار مکیش امبانی چلا رہے ہیں۔ کیجریوال کے استعفیٰ دینے سے کارکنوں میں نیا جوش اور حوصلہ پیدا ہوگیاہے اور عام آدمی پارٹی کے کارکنان پارلیمنٹ سے بدعنوانیوں کو دور کرنے میں جٹ گئے ہیں۔