گورکھپور (نامہ نگار)عام آدمی پارٹی پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری کا مقدمہ درج ہواہے۔ کینٹ علاقہ میں کارکنان نے بینر ، پوسٹر لگائے تھے۔ ایس ایس پی نے سبھی تھانہ انچارجوں سے بینر پوسٹر لگانے والے لیڈران پر کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سول لائن علاقہ میں کلکٹریٹ کے نزدیک عام آدمی پارٹی کی جانب سے دیواروں پر پوسٹر چسپاں کیا گیا تھا۔ ایک لیڈر نے پارلیمانی انتخاب میں پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی تھی۔اس کی اطلاع ملنے پر انسپکٹر کینٹ نے کلکٹریٹ چوکی انچارج کو کارروائی کی ہدایت دی تھی۔ چوکی انچارج منوج کمار نے عام آدمی پارٹی پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرایا گیاہے۔