نئی دہلی۔ (یو این آئی) دہلی کے وزیوراعلی اروند کیجریوال نے آج کہا ہے کہ عام آدمی پارٹی کا کوئی بھی ممبر اسمبلی ۲۰۱۴ کا لوک سبھا کا چناؤ نہیں لڑے گا۔یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر کیجریوال نے ایم ایل اے ونود کمار بنی کی دہلی میں آپ حکومت پر نکتہ چینی کو مسترد کردیا۔مسٹر کیجریوال نے کہا کہ بنی لوک سبھا کا الیکشن لڑنے کیلئے آپ کا ٹکٹ مانگ رہے تھے وہ دہلی کی آپ حکومت میں وزارتی عہدہ بھی چاہتے تھے۔
مسٹر کیجریوال نے کہا “ونود کمار بنی دسمبر میں وزیر کے عہدے کے لئے میرے پاس آئے تھے۔ میں نے انہیں وزیر بنانے سے انکار کردیا تھا اس کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ لوک سبھا کا چناؤ لڑیں گی مگر پارٹی نے کسی بھی ایم ایل اے کو لوک سبھا کا ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ ذکر ہے بنی جنہوں نے جن لوک پال کی تحریک کے دوران کانگریس چھوڑکر آپ میں شامل ہوگئے تھے، قبل ازیں دہلی میں اروند کیجریوال حکومت پر اپنی ناخوشی ظاہر کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ آپ حکومت اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے۔بنی نے کہا “ہم نے لوگوں سے جو وعدے کئے تھے حکومت انہیں پورا نہیں کررہی ہے۔ جو کچھ ہم نے کہا تھا اور جو کچھ کیا جارہا ہے اس میں بہت بڑا فرق ہے”۔