لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ بی جے پی حکومت کا عام بجٹ ملک کے بنیادی ڈھانچہ کو نئی زندگی دینے والا بجٹ ہے۔ بجٹ میں کسان، نوجوان، خواتین ، مزدور ، صنعت کاروں وغیرہ سب کا دھیان رکھا گیا ہے۔ خاص کر اترپرردیش کیلئے ابھی تک کا سب سے بڑا بجٹ ہے جس سے اترپردیش کی ترقی کو نئی رفتار ملے گی۔ یہ بات بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر ڈاکٹر لکشمی کانت باجپئی نے ریاستی دفتر میں کہی۔ ڈاکٹر باجپئی نے کہا کہ عام بجٹ میں حکومت کی جانب سے انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی طرف بڑھا یا گیا قدم ہے اور ہندوستان کی یکجہتی کی اہمیت کو مضبوط کرنے والا قدم ہے۔ ڈاکٹر باجپئی نے کہا کہ کسانوں کو قرض، قرض میں سبسڈی ، کسان ٹیلی ویژن چینل، آبپاشی کیلئے وزیر اعظم آبپاشی اسکیم میں ایک ہزار کروڑ روپئے کی تج
ویز ہے۔ نئی یوریا پالیسی، تنخواہ دہندوں کو انکم ٹیکس کی حد میں رعایت، پی پی ایف کھاتوں میں بچت کو بڑھانا، گھریلو قرض کے سود پر دو لاکھ تک کی رعایت، فوج سے کیا گیا وعدہ ایک رینک ایک پینشن کو پورا کیا گیا ہے۔ گنگا کی صفائی، کشمیری پنڈتوں کیلئے خاص اسکیم، ۵۰۰ کروڑ کا مہنگائی فنڈ جیسے کئی اہم قدم اٹھائے گئے ہیں۔ ڈاکٹر باجپئی نے کہا کہ لکھنؤ میں میٹرو کیلئے ۱۰۰ کروڑ، بنارس کے بنکروں کیلئے ۵۰ کروڑ، سارناتھ وارانسی، گیا بودھ سرکٹ کو منظوری، متھرا کو نیشنل ہیریٹیج میں شامل کرنے سمیت مختلف اسکیموں کو منظوری دے کر اترپردیش کا خاص دھیان رکھا گیا ہے۔